مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ میں پی ایچ ای کے فلنگ اسٹیشن میں آتشزدگی

fire in PHEجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے علاقے پرلی ونڈ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک فلنگ اسٹیشن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کھڑے 9ٹینکروں اور ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ نے فلنگ اسٹیشن پر کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پی ایچ ای حکام نے آگ لگتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا۔فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button