بھارت

پولیس مجرموں کو پکڑنے کے بجائے بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، صدر سماج وادی پارٹی

لکھنو:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہاہے کہ پولیس مجرموں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں سزا دلانے کے بجائے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یادو نے ایک بیان میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی بی جے پی حکومت نے اتر پردیش کو لاقانونیت میں دھکیل دیا ہے ۔ بدعنوانی ، بے گناہوں کے خلاف جھوٹے مقدمے ، جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کا قتل ، لوٹ کھسوٹ اور بڑھتے ہوئے جرائم سے ریاست کی شبیہ بری طرح خراب ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہا آج کوئی بھی خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہا اور اس سب کی ذمہ دار بی جے پی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجرموں کے بجائے ، غریب اور بے گناہوں کے خلاف مقدمے بنائے جا رہے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ کو اب اپنے اقتدار کی غلط حکمرانی کو تسلیم کر لینا چاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button