بھارت

اکال تخت کا اجنالہ میں گردوارے کی بے حرمتی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

امرتسر 25 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں سکھوں کی تنظیم اکال تخت نے اجنالہ کے گائوں بھنڈی اولکھ میں ایک نوجوان کی طر ف سے مبینہ طورپر گرودوارے کی بے حرمتی کے واقعے کی پولیس کے ذریعے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ملزم کی شناخت گورصاحب سنگھ کے طورپر ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملزم پر پہلے سے چوری کا ایک مقدمہ درج تھا۔ اب اس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 295Aکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہے اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔اکال تخت جتھیدار گیانی ہپریت سنگھ اور ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں اور ان میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جس سے بدنام زمانہ عناصر کا پتہ لگانے میں سرکاری مشینری کی ناکامی ظاہر ہو تی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button