مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت جموں وکشمیر کے حالات میں بہتری لانے میں ناکام ہو چکی ہے، کانگریس

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے وعدے پورے نہ کرنے اور علاقے کے حالات میں بہتری لانے میں ناکامی پر حکمران بی جے پی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے قائمقام صدر رمن بھلا نے جموں میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ مقبوضہ میںسیاحت اور صنعتی شعبے مشکلات کا شکار ہیں ، مقامی لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جنہیں بی جے پی نے ملازمتوں کی فراہمی کی محض یقین دہانیاں کرائیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔بھلا نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی سے شہریوں میں دھوکہ دہی کا احساس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور ہرطرف مایوسی کا عالم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button