مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہار تشویش

سری نگر17دسمبر ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بیگنا ہ کشمیری نوجوانوں کے قتل، شہریوں کے املاک کی ضبطی اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین پامالیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں خونریزی کی بڑی وجہ تنازعہ کشمیر کا تاحال حل نہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر آگے آئے۔
ترجمان نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوںکا یہ بے رحمانہ قتل بھارتی حکومت کی منظم نسل کشی کی مہم کا حصہ ہے جسکا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکو موثر نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ظالمانہ قوانین کی آڑمیں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا راج قائم کر رکھا ہے۔ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو ہراساںکیا جاتا ہے اور انکی تذلیل کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگی، شہریوں کی املاک کی ضبطی اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کے قتل کو حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کے گھروں اور دیگر املاک کو ضبط کر کے انکے جذبہ حریت کو دبانے کی کوشش کررہی ہے تاہم طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انہیں ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان نے حریت رہنماو¿ں، کارکوں حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button