مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: 1993ء کے قتل عام کے شہداء کی یاد میں سوپور میں مکمل ہڑتال
سرینگر06جنوری(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں1993ء میں آج ہی کے د ن بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 60سے زائد کشمیریوں کے قتل عام کو 29برس مکمل ہونے کے موقع پر قصبے میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوپورقصبے میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔
قابض انتظامیہ نے سوپور میں لوگوںکو بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔