World

بنگلہ دیش نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

Screenshot

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، بیلجیم، پرتگال اور اقوام متحدہ سے بنگلہ دیش کے سفیروں کو واپس بلایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں ہائی کمشنر مستفیض الرحمٰن کے علاوہ جن کو واپس بلایا گیا ہے ان میں اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے اور آسٹریلیا، بیلجیم اور پرتگال میں بنگلہ دیش کے سفیر شامل ہیں۔ جن سفیروں کو واپس بلایا گیا ہے وہ آنے والے مہینوں میں ریٹائر ہونے والے تھے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ کی سبکدوشی کے بعد بھارت اور بنگلہ کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس کے فیصلوں سے بھارت خوش نہیں ہے۔
رحمان جولائی 2022 میں بھارت میں ہائی کمشنر مقرر ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کے مستقل نمائندے اور سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور میں سفیر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button