آذربائیجان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان
باکو: آذربائیجان کے صدر الہام علی ییفIlham Aliyev نے کہا ہے کہ انکا ملک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے پاکستان کی موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آذربائیجان صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران صدر الہام علی ییف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے باہمی تعلقات عسکری سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں۔
صدر نے کہا ہے کہ ہم آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی جارحیت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے آذربائیجان کے ساتھ تعاون وحمایت کو سراہتے ہیں۔صدر نے کہا کہ آرمینیا کی غاصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہ کرنا آذربائیجان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے معاملے میں بھی ہم ہمیشہ سے پاکستان کی حمایت کرتے آئے ہیں۔
جنرل سید سید عاصم منیر نے قارا باغ جنگ میں فتح اور ماہِ ستمبر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں کامیابی پر صدر علی ییف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آذربائیجان کی فتح پر پاکستان میں بےحد مسرت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی واضح حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔