World

ہماری توجہ بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے بجائے ہردیب سنگھ کے قتل کی تحقیقات پر مرکوز ہے:کینیڈا

download (10)سان فرانسسکو:  کینیڈا کی ایک سینئر وزیر نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات کی بحالی کے بارے میں افواہوں کی تردید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایکسپورٹ پروموشن، بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ترقی کی وزیر میری این جی نے اس بات پر زور دیا کہ کینیڈین حکومت کی موجودہ ترجیح اپنے ملک کے شہری اورسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں بھارت کو شامل کرنا ہے۔انہوں نے سان فرانسسکو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھانے پرہے۔انہوں نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کی موت کی تحقیقات مکمل کرنے کی اہمیت کو اجاگرگیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ یقینا اس تحقیقات پر ہے اوریہ کام مکمل ہونا ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس بیان کے بعد کہ رواں سال 18جون کو برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے،بھارت اورکینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button