مقبوضہ جموں و کشمیر

نرسنگھا نند کے گستاخانہ بیان کے خلاف راجوری ، جموں میں احتجاجی مظاہرے

جموں:بھارت کے ہندوانتہاپسندہنما یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلامۖ کے بارے میں گستاخانہ بیان کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقوں راجوری اور جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری میںمختلف اسلامی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مظاہرین نے نرسنگھانند کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جارحانہ اورتوہین آمیز بیانات سے خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بری طرح متاثرہوسکتی ہے۔انہوں نے حکام کی بے عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا کہ نرسنگھا نندکے بار بار اشتعال انگیزبیانات پر کارروائی نہیں کی گئی۔راجوری کے ٹائون سینٹر سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی عبداللہ پل پر اختتام پذیر ہوئی۔
دریں اثناء گستاخانہ بیان کے خلاف جموں میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں مظاہرین نے نرسنگھا نند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ کسی بھی مذہب کی توہین برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button