مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا شہید کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر 02 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد شہید کشمیری نوجوانوں عنایت احمد اور زاہد وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پلوامہ میں ان کی رہائش گاہوں پر گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل میر، وائس چیئرمین اعجاز الحق، خان عمر، احمد نذیر اور فیصل احمد پر مشتمل وفد نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارتلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں اور جعلی مقابلوں کے دوران نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنی فورسز کے ذریعے کشمیریوں کو سیاسی انتقام او رنسل کشی کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی، بھارتی حکومت کی کشمیریوں کے قتل عام اور انکی نسل کشی کی پالیسیوں اور جموں وکشمیر پر اسکے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلیں۔ وفد نے امریکہ، یورپی یونین اور او آئی سی سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button