مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کی طرف سے میر واعظ مولوی محمد فاروق کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے بانی رہنما شہیدِ ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق کی 1965 میں آج کے روز گرفتاری کے موقع پر شہید رہنماء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 1965میں آج کے دن پارٹی کے بانی رہنما شہیدِ ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق کومتعدد رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کرکے تین سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پرمجبور کیا گیاتھا۔ انہیں کشمیریوں کی خواہشات کواجاگر کرنے اور انکے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر گرفتار کرکے جموں کی ستواری جیل میں بغیر مقدمہ چلائے قید تنہائی میں رکھا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق کی قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ عوامی مجلس عمل نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔بیان میں کہاگیاکہ سیاسی قیدیوں کو رہاکرنے کے اقدامات سے زمینی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button