مقبوضہ جموں و کشمیر

وحیدپرہ کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں باغبانی صنعت کی زبوں حالی پر اظہار تشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ نے باغبانی صنعت کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قابض انتظامی کی بے حسی اور غفلت کو اس کا ذمہ دار قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سٹوریج کی فرسودہ سہولیات، ناکافی انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی سمیت مسائل سے نمٹنے میںناکامی پر محکمہ باغبانی کوتنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لوگوں کی روزی روٹی کے تحفظ کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے، آلودگی پر قابو پانے اور مارکیٹ کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے خبردار کیا کہ فوری اقدامات کئے بغیر مقامی معیشت کو چلانے والی اس صنعت کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کی روزی روٹی کو خطرہ لاحق ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button