پاکستان

تناز عہ کشمیرکے حل تک کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی: یوسف جنید

انقرہ:ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل تک کشمیری عوام کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر یوسف جنیدنے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک تھنکنگ میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اپنی فوجیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتاری تھیں۔انہوں نے علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوںنے تنازعہ کشمیر کے بارے میں اصولی موقف اپنانے پر ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ڈی ای کے نائب صدر الپر تان نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران سفارتکارنعمان ہزار نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین پر عالمی برادری کی بے حسی پریشان کن ہے۔شرکا ء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button