بھارت

بھارت: اسلحہ فیکٹری میں دھماکے سے 2افراد ہلاک، 15زخمی

بھوپال:بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک اسلحہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اسلحہ فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن کھرمریا سینٹرل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ میں ہوا جہاں بم اور دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت کام کرنے والی یہ فیکٹری گولہ بارود کی پیداوار کے لئے بھارت کے کلیدی یونٹوں میں سے ایک ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث ہوا جس کی شدت پانچ کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی جبکہ قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس ہوا۔ آرڈیننس فیکٹری کے چیف جنرل منیجر ایم این ہلدار نے تصدیق کی کہ دھماکے کے وقت پیچورا میزائل پر کام ہورہا تھا۔بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کو جائے حادثہ کی طرف جانے سے روک دیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اس واقعے نے بھارت کی آرڈیننس فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات اور نگرانی کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button