بھارت
وزیر اعظم مودی کو ”اگنی پتھ“ واپس لینا پڑے گا راہول گاندھی
نئی دلی19 جون (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نوجوانوں کی بات ماننی پڑے گی اور ”اگنی پتھ“ کو واپس لینا ہی پڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بی جے پی حکومت نے ”جے جوان، جے کسان“ کی اقدار کی توہین کی ہے اور جس طرح نریندر مودی نے کالے زرعی قوانین قوانین واپس لیے ہیں ٹھیک اسی طرح سے انہیں اگنی پتھ سکیم کو بھی واپس لینا پڑے گا۔
دریں اثنا کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوج میں بھرتی کا عمل تین برس سے بند ہے اور نوجوانوں کے پیروں میں دوڑ دوڑ کر چھاپے پڑ گئے ہیں ، وہ مایوس ہیں اور اب حکومت نے انکی مستقل بھرتی ، رینک ، پنشن سب چھین لیا ہے۔