بارہمولہ: مودی حکومت نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے ایک اور کشمیری کی جائیدار ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بارہمولہ کے علاقے تریکنگن بونیار کے رہائشی رفیق احمد خان کے دو رہائشی مکان اور تین گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ضبط کی گئی جائیدادوں کی کل مالیت 1.72 کروڑ روپے بنتی ہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اثاثے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے تھے۔
مودی حکومت کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کو انکی زمینوں ، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانا او ر ضبط کی گئی جائیدادیں بھارتی ہندوﺅںکو دیگر کوعلاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میںبدلنا ہے۔KMS-04/M