مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور کا قتل، مجرم فوجیوں کیخلاف ایک سال بعد مقدمہ درج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور وسیم احمد میر کے قتل کے ایک برس سے زائد عرصے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے گاﺅں گوری پورہ کے اپنے خاندان کے واحد کفیل وسیم احمد میر کو 6 فروری 2025 کو اس وقت گولیاں مار دی تھیں جب وہ اپنے ٹرک میں سیب کی پیٹیاں لے جارہا تھا۔واقعے کو ایک برس سے زائد وقت گزر چکا ۔ اب انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن نے اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button