بھارتی حکومت پرامن احتجاج کے کشمیریوں کے حق کا احترا م کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پرامن احتجاج کے حق کا احترام کریں کیونکہ یہ حق بھارت کے اپنے قانون کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے تحت بھی تسلیم شدہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہاجب حکومت امن عامہ کی آڑ میں احتجاج پر پابندی لگاتی ہے، تو دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آیا یہ پابندی واقعی امن عامہ کے تحفظ کیلئے ہے یا پھر اختلاف رائے کو دبانے کیلئے ہے۔ایمنسٹی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے ہرگز دبایا نہیں جانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بیان ایران پر امریکی ، اسرائیلی جارحیت اور ملک کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے خلاف مقبوضہ علاقے میں ہونے والے مظاہروں اور بعد ازاں بھارتی حکومت کیطرف سے مظاہروں کو روکنے کیلئے عائد کی جانے والی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔







