مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری اقدار کو برقراررکھے ، حسنین مسعودی

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے حسنین مسعودی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حسنین مسعودی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کو تسلیم کرے اورمقبوضہ علاقے میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے۔13جولائی کو یوم شہد ا جموں جیسے تاریخی دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مودی حکومت مستقبل میں ایسی تاریخوں سے وابستہ عوامی جذبات کا احترام کرے گی۔حسنین مسعودی نے بھارت میں تاریخی مساجد کے حالیہ سروے اور مودی حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 1991کے مذہبی مقامات کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمیونٹیز کے درمیان تقسیم پیدا کررہی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ نفرت پھیلانے اور تقسیم پید ا کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button