مقبوضہ جموں و کشمیر
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
اسلام آباد07 دسمبر (کے ایم ایس)
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے ایک تعزیتی اجلاس میں سینئر حریت رہنما انجینئر فاروق احمد خان سوپور میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس شریک حریت رہنمائوں نے انجینئر فاروق احمد خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں 19سال تک قید رہے۔ انہوں نے کہاکہ انجینئر فاروق کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا ۔ حریت قائدین نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔