مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں خاتون سمیت دو شہریوں کو گرفتار کر لیا
سری نگر 11 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت دو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سوپور قصبے میں خاتون اور ضلع کے پٹن علاقے میں نوجوان کو گرفتار کیا۔ بھارتی فوجیوں نے گرفتار شدگان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کے حمایتی قرار دیا۔ فوجیوں نے گرفتار شدگان سے ایک مقامی ساختہ پستول اور ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی برآمد کرنے کا دعوی کیا ۔دونوں کے خلاف تھانہ پٹن میں کالے قانون، یو اے پی اے اور آرمڈایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔