مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کو گرفتار کر لیا

WhatsApp Image 2022-12-01 at 6.48.28 PMسرینگر 01دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جموں وکشمیر مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے عبدالاحد پرہ کو ایک جھوٹے مقدمے میںبارہمولہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار کیا۔ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت 2015میں میں درج کیا گیا تھا۔ جب وہ آج پیشی کیلئے بارہمولہ کی ایک عدالت پہنچے تو پولیس نے انہیں وہاں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ی کے بعد انہیں بارہمولہ سب جیل منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا مسلم لیگ جموںوکشمیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عبدالاحد پرہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنماﺅں ،کارکنوںاور دیگر لوگوں کی غیر قانونی حراست کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button