مدھیہ پردیش :ہندو تواغنڈوں کاکم عمر مسلمان بچوں پر تشدد، ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا
بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہند و توا غنڈوں نے تین مسلم بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام ریاست کے ضلع رتلام میں امرت ساگر جھیل کے قریب پیش آیا۔ 6، 9 اور 12 سال کی عمر کے یہ بچے ایک جھولے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کیلاش اور ویر نامی دو ہندو توا غنڈے ان کے پاس آئے اور ان سے نام انکے پوچھے۔غنڈوں نے بچوںکے مسلمان ہونے کا پتہ چلنے پر انہیں چپل سے مارنا شروع کردیا ۔ غنڈوں نے مسلمان بچوں کے چہروں پر چپل کے وار کیے اور انہیں ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
ہندو توا غنڈوں نے اپنے اس سلوک کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ویڈیو میں غنڈوں کو بچوں کو چپل سے پیٹتے اور انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔