مقبوضہ جموں و کشمیر

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے: حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگست 2019 کے بعد بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یکطرفہ تبدیلیاں کیں، مظالم میں اضافہ کیا اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں خاص طور پر نوجوان لڑکوں کو بلاجواز گرفتارکررہی ہیں اور انہیں کالے قوانین کے تحت نظربند کیا جاتا ہے، صحافیوںاور انسانی حقوق کے کارکنوں یا اختلاف رائے کا اظہار کرنے والے کسی بھی شخص کو ہراساں کیاجاتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرمقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق دینے کے بجائے بھارتی حکمرانوں نے گزشتہ 77 سال میں اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بھارت نے متنازعہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی تعینات کررکھے ہیں جن کی تعداد اب بڑھ کر 10لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ظالمانہ قوانین کا سہارا لیکر یہ قاتل فوجی کشمیری عوام کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، ٹارگٹ کلنگ، محاصروں، تشدد، جبری گمشدگیوں اورخواتین کی بے حرمتی کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 5اگست 2019سے مقبوضہ جموں وکشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم بنا ہوا ہے جنہیںتمام حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ کشمیری جس گھٹن کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ عالمی ضمیر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں لوگ انسانی حقوق کے بغیر رہتے ہیں۔حریت ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button