مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت کشمیر کے لوگوں کی بے عزتی کو اپنی شان سمجھتی ہے: تاریگامی


سرینگر 25اگست (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز الائنس فاار گپکار ڈیکریشن ( پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی موجودہ بھارتی حکومت کشمیر کے لوگوں کی بے عزتی کو اپنی شان سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی حق کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرانے والے رہنماﺅں کو قوم دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میںپی اے جی ڈی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ا مطالبہ یہی ہے کہ 5اگست2019کو جو ہماری آئینی حیثیت ختم کی گئی اسے بحال کیا جائے ،یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کی حمایت کرنے والی شخصیات اور رہنماﺅں کو قوم دشمنی کا نقاب پہنایا جا رہا ہے ، ان کوتنگ کیا جا رہا ہے ، انکے خلاف توہین آمیز مہم چلائی جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت نے تہیہ کررکھا ہے کہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو بے عزت کیا جائے جو پی اے جی ڈی کسی بھی صورت میں منظور نہیں ۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموںوکشمیر میں طاری خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button