مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس کابھارتی وزیر دفاع کے کشمیر بارے بیان پر شدید ردعمل

سرینگر31 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ علاقے کو بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں راج ناتھ کے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قراردیا جو ان کی کشمیر کی تاریخ کے بارے میں لاعلمی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجی تسلط کے خلاف 1947سے جاری کشمیریوںکی مزاحمتی تحریک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آزادی پسندکشمیریوں نے کبھی بھی اپنی مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو قبول نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے چار لاکھ سے زائدجانوں کا نذرانہ ، اربوں روپے مالیت کی املاک کی تباہی اور عزت و آبرو کی قربانیاںبھارت سے آزادی کیلئے پیش کی ہیں ۔ حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں پرزوردیا کہ وہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ قراردینا بند کرے کیونکہ نہ تو تاریخ اور نہ ہی زمینی صورتحال بھارت کے حق میں ہے لہذا بھارت کو تلخ تاریخی حقائق تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ علاقے میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری منعقد کرانی چاہیے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ انہوںنے امن پسند کشمیریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی اور پونچھ ، راجوری اور مقبوضہ علاقے کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں مدداورمقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرانے کیلئے زوردیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر جیسے خطرناک تنازعہ کا حل انتہائی اہم ہے جو جنوبی ایشیاء میں ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button