مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: ٹرانسپورٹروں نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی

IMG_ORG_1668580824958سرینگر16 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں، ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ٹیکسی یونینوں سمیت ٹرانسپورٹروںنے قصبے کے جنرل بس سٹینڈ میں غیرقانونی سومو مسافسر ٹیکسیوں کو جگہ دینے کے قابض انتظٓامیہ کے اقدام کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرانسپورٹروں نے قصبے کے جنرل بس سٹینڈ پر جمع ہو کر انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ اس اقدام سے وہ سخت متاثر ہوں گے لہذا انتظامیہ حکمنامے کو واپس لے۔ بس مالکان کے چیئرمین سجاد احمد نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپوٹر اپنی گاڑیاں اس وقت تک سڑکوں پر نہیں لائیں گے جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button