مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس اسٹیشن بڈگام پر دستی بم سے حملہ
سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن بڈگام پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس سٹیشن کی طرف ایک گرینیڈ پھینکا جو اس کے مرکزی دروازے کے باہر پھٹ گیا۔ تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔