بھارت

مودی کے بھارت میں مسلمانوں اورمساجد کو خطرہ لاحق ہے :اسدالدین اویسی

نئی دلی:
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اوربھارتی رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور مساجد کو خطرہ لاحق ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مسلمانوںاورمساجد کوخطرہ لاحق ہے ، وقف بورڈ کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردو کو بھی ختم کیا جا رہا ہے اورمسلم ثقافت کو مسخ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ بھارت کے آئین میں اقلیتوں اور دیگر مذاہب کو تحفظ فراہم کیاگیاہے تاہم مودی حکومت کے دور میں مساجد، وقف بورڈ، اردو، مسلم ثقافت سمیت مسلمانوں کی تاریخ،شناخت اور تہذیب و روایات کو خطرہ لاحق ہے۔اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم مودی کے ایک بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں وقف بورڈکا آئین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جبکہ آئین کا آرٹیکل26اس بارے میںواضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت وقف کی زیر ملکیت املاک اور جائیدادوں کو طاقت کے بل پرچھیننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے مسلمانوں کو انتخابی سیاست سے الگ کردیاہے ۔مسلمانوں کو انتخاب لڑنے سے روکا جا تا ہے۔ ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ مسلمان انتخاب نہیں جیت پا تے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کی حد بندی اس طرح کی گئی ہے کہ مسلم امیدوار انتخاب نہ جیت پائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کئی ریاستوں میں جہاں بھی جے پی کی حکومت قائم ہے ایسے قوانین نافذ کئے گئے ہیں جن کے تحت مسلمانوں کے آزادانہ طورپر کھانے پینے پربھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ ہریانہ اور راجستھان میں پولیس کے اختیارات گئو رکشکوں کو دے دیے گئے ہیں اور وہ مسلمانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button