مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی زخمی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی ضلع کے علاقے گریز میںسڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری۔ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ حادثہ برف سے ڈھکی ہوئی زادیکوشی،گریزسڑک پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔