خصوصی رپورٹ

بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں: رپورٹ

اسلام آباد: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو مسلسل جعلی مقابلوں میں شہید کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کولگام میں ایک جعلی مقابلے میں مزید 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو اغوا کرکے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کولگام کے جعلی مقابلے سے استثنیٰ کا وہ کلچر ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جس کے تحت بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں کام کر رہے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے لیے ماورائے عدالت قتل ایک معمول بن چکا ہے اور جنوری 1989سے لے کر اب تک 7,369کشمیریوں کو دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی ترقیوں اور انعامات کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہے ہیں اور مودی کے دور حکومت میں مقبوضہ جموں وکشمیر ایک قتل گاہ بن چکاہے۔ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میںشہید کرنا مودی حکومت کی فسطائی پالیسی کا حصہ ہے لیکن بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں سے کشمیریوں کے عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیاگیاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جعلی مقابلوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button