مقبوضہ جموں و کشمیر
یاسین ملک کی پھو پھی سرینگر میں انتقال کرگئیں، حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت
سرینگر: دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیر ی رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کی حقیقی پھو پھی حلیمہ ملک سرینگر میں انتقال کرگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس کے بعد انہیںمقامی قبرستان میں سپردِ خا ک کیاگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، محمود احمد ساغر ، محمد فاروق رحمانی اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے محمد یاسین ملک اوردیگر لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور سوگوارخاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔