مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں سڑک کے حادثے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم پانچ بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں کی گاڑی منگل کو ضلع کے علاقے بلنوئی مینڈھر میںگھوڑا پوسٹ کے قریب سڑک سے پھسل کر 350فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ فوجی موقع پر ہی ہلاک اورمتعدددیگر ہوگئے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔