قائد اعظم کے فرمان”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ سے کشمیریوں ،پاکستانیوں کا رشتہ مزید مضبوط ہوا
سری نگر: پاکستانی اور کشمیری گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جبکہ بانی پاکستا قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور ان کے اس فرمان سے دونوں کے درمیان قربت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قائداعظم نے متعدد مرتبہ جموں وکشمیر کا دورہ کیا ہے جس سے ان کی اس جنت ارضی کیساتھ گہری محبت او ر وابستگی کا پتہ چلتا ہے ۔ قائد اعظم نے انصاف اور آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدوجد کی بھر وپر وکلاکت کی ۔وہ جموںوکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے سے انتہائی دل گرفتہ تھے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا عزم کیا۔
اس وقت بی جے پی کی انتہا پسند بھارتی حکومت جس طرح مسلمانوں پر زندگی تنگ کررہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ہر زی شعور انسان یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ قائدِاعظم ایک علیحدہ مملکت کے حصول کی کوششوں میں حق بجانب تھے۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمان ایک قلیل مدت میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قائد اعظم نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔ ا ن کی زندگی اصول پسندی، تدبر ، نظم وضبط اور یانت داری کا عملی نمونہ تھی۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی در اصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے ، کشمیری درحقیت تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ کشمیریوں کا ایک حقیقی ترجمان اور وکیل بھی ہے جو مشکلات کے باجود بین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔