خصوصی دن

09 نومبر جوناگڑھ کے لیے یوم سیاہ

130060ef-9702-4c4c-ab4f-e7663c3cc153اسلام آباد: جوناگڑھ کے لیے 09 نومبر کا دن یوم سیاہ ہے کیونکہ 1947 میں اس دن بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے اس مسلم حکمران ریاست پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ریاست جوناگڑھ پر ڈھٹائی سے جارحیت کے ذریعے غیر قانونی قبضہ کیا اور 76سال گزرنے کے بعد بھی اس پر قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جوناگڑھ کے اس وقت کے گورنر نواب مہابت خان نے 15 ستمبر 1947 کو پاکستان کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے لہذا جوناگڑھ ریاست پر پاکستان کا حق ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا کہ جوناگڑھ پاکستان کا حصہ ہو، صرف جوناگڑھ کے لوگوں کو ہی اس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارت نے جموں و کشمیر اور جوناگڑھ دونوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ پاکستان بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی کے انکے جائز مطالبے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
جموں و کشمیر اور جوناگڑھ دو بین الاقوامی مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کو دونوں خطوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button