بھارت
بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں کی خودکشیاں
نئی دلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھارتی فورسز کے تین اہلکاروں نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 93بٹالین کے اہلکار اوپیندر کمار سنگھ نے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنومیں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔36سالہ سی آر پی ایف اہلکار کا تعلق ریاست بہار کے علاقے لکھپوروا رسول پور سے تھا۔انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کی 39ویں بٹالین کے اہلکار سجن سنگھ نے ریاست اتر پردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں بٹالین کے ایک کمپلیکس کے ٹوائلٹ میں خودکشی کی۔انڈین سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے 23سالہ کانسٹیبل ابھی نندن نے ریاست اوڈیشہ کے شہر رورکیلا میں ایک اسٹیل پلانٹ میں دورانڈیوٹی گولی مار کر خود کشی کی۔
واضح رہے کہ مایوسی کے شکار بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات ایک معمول ہیں۔