بھارت

اسدالدین اویسی کا بی جے پی رہنما نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ

نئی دہلی 06جون(کے ایم ایس)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے جن کے گستاخانہ بیان پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت اپنی عزت کھو چکا ہے اورملک کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف معطلی کا نہیں بلکہ نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں ۔انہوں نے بھارتی وزارت خارجہ کو بھی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا وزارت خارجہ بی جے پی کا حصہ بن چکی ہے؟ اگر خلیجی ممالک میں بھارتی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور تشدد ہوتا ہے تو آپ کیا کریں گے؟حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اپنے ترجمانوں کو اشتعال انگیز بیانات دینے کے لیے بھیجتی ہے اور اپنے رہنمائوں کے بیانات پر بین الاقوامی سطح پرتنقید کا سامنا کرنے کے بعد کارروائی کرتی ہے۔اویسی نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی شان اقدس میں توہین آمیز بیان کی وجہ سے بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ ااورقطر میں نائب صدر وینکیا نائیڈو کے اعزاز میں ایک ضیافت منسوخ کر دی گئی جبکہ دو خلیجی ممالک کی حکومتوں نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے اپنا احتجاج درج کرایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button