مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثے میں دو سگے بھائی جانبحق، سرینگر سے نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے ایک حادثے میں دو سگے بھائی اس وقت جان بحق ہوگئے جب ان کا ٹرک سری نگر جموںشاہراہ پر واقع بیٹری چشمہ کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹرک بیٹری چشمہ کے بندر موڑ کے قریب سڑک سے پھسل کر سات سو فٹ گہری کھائی میں گرا۔ لوہے کی سلاخوں سے لدا ٹرک جموں سے وادی کشمیر جارہا تھا ۔ جان ہونے والے 16سالہ یاسر امتیاز خان اور 22سالہ دانش امتیاز خان کا تعلق ضلع بارہمولہ سے تھا۔دریںاثناءسری نگر میں ایک کشمیری نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔شوکت احمد نائیکو کی لاش سرینگر کے علاقے امدا کدل سے اسکے کرائے کے کمرے سے ملی ہے۔نوجوان کا تعلق ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناک سے تھا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔