مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ: بھارتی پولیس نے پانچ افراد کیخلاف “این آئی اے“عدالت میں فردجرم دائر کر دی

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں پانچ زیر حراست افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔ان افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فرد جرم بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ڈوڈہ کی ایک عدالت میں دائر کی گئی۔ ان افراد میں سے چار کے نام شوکت علی، منیر حسین ، تنویر احمد اور نور عالم بتائے جاتے ہیں۔
بھارتی انتظامیہ نے ان پر آزادی پسند گروپوں کا حامی ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button