محاصرے اور تلاشی

جموں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ہفتے کے روزضلع کے اکھنور سیکٹر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔بھارتی پولیس نے بتایاکہ علاقے میں کچھ مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی گئی جس کے بعدبھارتی فورسز نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں ملاہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button