بھارت

جنرل راوت کی موت پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

نئی دہلی 12 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ایجنسیوں نے ان لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے جنہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرے پوسٹ کیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کا سراغ لگائے جنہوں نے بقول ان کے آنجہانی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے شائع کیے تاکہ انہیں سزادی جاسکے۔ گجرات کے ضلع بھروچ میں فیروز دیوان نامی شخص کو جنرل راوت کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فیروز دیوان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس اور ایجنسیوں نے ریاست مدھیہ پردیش، کیرالہ اور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں بھی فیس بک پر اپنے تبصرے شائع کرنے پر لوگوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button