بھارت

اترپردیش:خواتین سمیت مظاہرین پر پولیس کے لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

نئی دلی07نومبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکاروں نے خواتین سمیت مظاہرین کو لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد اور ان کے ساتھ بدسلوکی کانشانہ بنایاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ضلع امبیڈکر نگرکے علاقے جلال پورمیں خواتین اور دیگر افراد وہاں نصب بھارت کے ممتاز قانون دان اور ماہر معیشت بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنے والی خواتین اور دیگر افراد پر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کیا ۔تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین کی طرف سے ان پر ان کی گاڑیوں پر پتھرائو کے بعد طاقت کا استعمال کیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button