پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

نیویارک :پاکستان چار پرس کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔ پاکستان کا انتخاب نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں عمل میں آیا۔پاکستان کو 2026 سے 2029 تک چار سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاک یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے۔ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مو¿ثر کردارادا کرنے کے لیے تیار ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان منشیات کی اسمگلنگ،پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button