بھارت

دہلی میں سوائن فلو نے7 سال کا ریکارڈتوڑدیا، اگست میں کیسز کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی

 

نئی دہلی : بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سوائن فلو کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے باعث سوائن فلو کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی دہلی میں پیر (31 اگست) کو سوائن فلو کے 164 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی رواں سال اب تک سوائن فلو کے 3218 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور یہ گزشتہ 7 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ صحت نے لوگوں سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی میں 2024 میں سوائن فلو کے 3151 کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ رواں سال 31 اگست کو ہی یہ کیسز 3200 سے تجاوز کرگئے ہیں جو گزشتہ 7 سالوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ صرف مارچ میں ہی سوائن فلو کے 315 کیسز درج کیے گئے تھے۔بھارتی ادارے نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں سوائن فلو کے 3627 کیسز سامنے آئے تھے اور 31 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2020 میں 412، 2021 میں 92، 2022 میں 442، 2024 میں 3151 اور 2025 میں 229 کیسز سامنے آئے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق لوگوں کو احتیاط برتنے اور سوائن فلو کی علامت ظاہر ہونے پر ڈاکٹروں سے جانچ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بھیڑ والی جگہوں پر احتیاط برتیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button