مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ:بھارتی پولیس نے محمد احسن اونتو کو گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن محمد احسن اونتو کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے محمد احسن اونتو کو ضلع کپواڑہ کے علاقے لولا ب میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں پہلے کپواڑہ تھانے لے جایا گیا ۔ بعد ازاں ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔
محمد احسن اونتو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسزکی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں ۔ ان کی گرفتاری تنقیدی آوازوں کوخاموش کرانے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے۔



