بھارت : منی پور میں ایک بار پھر فائرنگ اور مارٹر حملے
امپھال : بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں فائرنگ اور مارٹر حملوں کے تازہ واقعات پیش آئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کانگ پوکپی میںآئی ٹی روڈ پر فائرنگ اور مارٹر حملوں کے تازہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔سول سوسائٹی کی تنظیموں نے علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ تازہ واقعات چلجانگ-لوتھانگ-توی لانگ کے علاقے میں پیش آئے جو ٹیکھانگ گاو¿ں پر ہونے والے حملے کے ایک روز بعدپیش آئے۔ اس حملے میں دو خواتین سمیت تین شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق چلجانگ کی جانب تین مارٹر گولے فائر کیے گئے جن میں سے دو پھٹ گئے جبکہ تیسرا گولہ پھٹنے میں ناکام رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لوتھانگ کا 25 سالہ رہائشی لام کھوجانگ زخمی ہو گیا۔کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ لوتھانگ اور چلجانگ میں فائرنگ ماکوئی میں قائم بھارتی سی آر پی ایف کیمپ کے قریب ہوئی۔ چلجانگ ولیج اتھارٹی نے بتایا کہ گاو¿ں کو شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا اور بستی کی جانب مارٹر گولے فائر کیے گئے۔اس واقعے سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے علاقے میں تعینات بھارتی فورسز پر الزامات عائد کیے۔ مقامی افراد نے ماکوئی میں تعینات بھارتی فورسز کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واقعے کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔



