مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : غیرمقامی سیاح پتھر لگنے سے ہلاک
سرینگربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع اسلام آباد میں کھنبل ، پہلگام روڑ پر ایک غیر مقامی سیاح پہاڑی سے گرنے والے ایک پتھر کی زد میں آنے کے سبب ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق واقعہ ضلع کے علاقے مٹن میں پیش آیا۔ پتھر سیاحوں کی ایک گاڑی کے ساتھ ٹکرایا ۔ ایک سیاح کو شدید چوٹیں آئیں ۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ گاڑی میں سوار دیگر پانچ سیاح اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ہلاک ہونے والا سیاح آر ہما نسو پرساد بھارتی ریاست اڈیسہ کا رہائشی تھا۔



