مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں ایک شخص کو پراسرارحالت میں مردہ پایاگیا
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک ادھیڑ عمر کے شخص کو اپنے گھر میں پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مردہ شخص کی شناخت کالاکوٹ کے علاقے بہرام گھوٹ کے رہائشی سنسار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کالاکوٹ منتقل کیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے۔



