مقبوضہ جموں و کشمیر

یا سین ملک کے خلاف مقدمہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف مقدمے اور سزا کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان یاسین ملک کا معاملہ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر اٹھاتا رہے گا، پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لیا جائے، پاکستان یاسین ملک کی صحت اور طویل زندگی کے لیے دعاگو ہے۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنا معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کو ختم نہیں کرسکتا، پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی جانب واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت کو بین الاقوامی قانون کی پابندی اور معاہدوں کی پاسداری ہر حال میں کرنا ہوگی۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کا طرز عمل معاہدوں کی پاسداری اور عالمی تنازعات کے طے شدہ نظام پراعتماد کونقصان پہنچاتا ہے، بھارت کا طرزعمل دیگر خطوں کے لیے بھی منفی مثال قائم کر سکتا ہے جہاں مشترکہ وسائل قانونی معاہدوں کے تحت منظم کیے جاتے ہیں، جنوبی ایشیا جیسے حساس خطے میں سرحدپار پانی کے انتظام میں یکطرفہ کارروائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران تنازع میں دونوں جانب سے مسلح حملے اور جوابی کارروائیاں ہوئی ہیں، پاکستان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمو¿ثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے، پاکستان پرامید ہے کہ فریقین بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھا موجودہ کشیدگی تشویشناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں ہوا، امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button